Disclaimer: The material in this print-out relates to the law as it applies in the state of Victoria. It is intended as a general guide only. Readers should not act on the basis of any material in this print-out without getting legal advice about their own particular situations. Victoria Legal Aid disclaims any liability howsoever caused to any person in respect of any action taken in reliance on the contents of the publication.

We help Victorians with their legal problems and represent those who need it most. Find legal answers, chat with us online, or call us. You can speak to us in English or ask for an interpreter. You can also find more legal information at www.legalaid.vic.gov.au

Read about our reduced hours over the holiday period.
Contacting us over the holidays.

Urdu/اردو

ہم قانونی مسائل کے لیے کس طرح مدد کر سکتے ہیں

یہ معلومات Wurundjeri دھرتی پر تیار کی گئی تھیں۔

یہ معلومات جنوری 2022 میں درست ہیں۔

قانونی مسائل کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ، گھبراہٹ، اداسی یا غصہ محسوس ہو سکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم سے رابطہ کرتے وقت آپ کے احساسات اس طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کے قانونی مسئلے کے لیے مدد کر سکتے ہیں۔

آپ ہمیں اپنے قانونی مسئلے کے بارے میں کیسے بتا سکتے ہیں

آپ تین طریقوں سے ہمیں اپنے قانونی مسئلے کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ آپ:

  • 1300 792 387 پرLegal Help کو فون کر سکتے ہیں
  • ہماری ویب چیٹ استعمال کر کے ہمیں آن لائن پیغام بھیج دے سکتے ہیں
  • ہمارے کسی دفتر میں آ سکتے ہیں۔

تیاری کرنے کے لیے، اگر آپ کے قانونی مسئلے سے تعلق رکھنے والے کوئی کاغذات ہوں تو یہ کاغذات نکال کر رکھ لیں۔ کاغذات کی مثالیں جرمانہ یا عدالت، وکیل یا پولیس کی طرف سے خط یا ای میل وغیرہ ہیں۔

1. Legal Help کو فون کریں

آپ 1300 792 387 پر Legal Help کو فون کر سکتے ہیں۔

Legal Help کا دفتر پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلتا ہے۔ عوامی تعطیلات میں دفتر بند ہوتا ہے۔

کال کی قیمت لوکل کال کے برابر ہے۔

سب لوگوں کو Legal Help کو فون کرنے کی دعوت ہے۔

اگر آپ Legal Help کو فون کریں تو شاید آپ کو انتظار کرنا پڑے۔ اگر ہو سکے تو صبح جلدی فون کریں۔

ہماری ویب چیٹ استعمال کرنے سے وقت بچ سکتا ہے۔

کیا میں اپنی زبان میں بات کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہمارا عملہ بہت سی زبانیں بولتا ہے۔ اگر ہم آپ کی زبان نہ بولتے ہوں تو ہم آپ کے فون کرنے پر آپ کے لیے انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کا انتظام کر دیں گے۔

پتہ کریں کہ کیا ہم آپ کی زبان بولتے ہیں۔

کیا میری طرف سے کوئی اور فون کر سکتا ہے؟

ہاں۔ آپ کے بھروسے کا کوئی ورکر یا مددگار ہمیں فون کر سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ جب آپ کا ورکر یا مددگار فون کرے تو آپ اس کے ساتھ ہوں۔ ورکر کو فون مینو میں بتائی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

کیا میں نیشنل ریلے سروس استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟

ہاں۔ اس کے کئی طریقے ہیں:

  • TTY: 677 133 پر فون کریں اور پھر 387 792 1300 پر کال ملائیں
  • Speak and Listen: 1300 555 727 پر فون کریں اور پھر 387 792 1300 پر کال ملائیں
  • انٹرنیٹ ریلے: nrschat.nrscall.gov.au پر جائیں اور پھر 1300 792 387پر کال ملائیں
  • SMS ریلے: 0423 677 767 پر ٹیکسٹ کریں

وڈیو ریلے: سکائپ یا نیشنل ریلے سروس ایپ استعمال کریں۔

نیشنل ریلے سروس کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اس کے لیے رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔

2. ویب چیٹ پر ہمارے لیے پیغام لکھیں (صرف انگلش میں)

Legal Help Chatکہلانے والی ہماری ویب چیٹ استعمال کر کے ہمارے عملے کو اپنے قانونی مسئلے کے متعلق پیغام لکھیں۔ ہمارا عملہ آپ کو جواب دے گا۔ اگر آپ کو زیادہ مدد کی ضرورت ہو تو شاید عملہ آپ کو Legal Help کو فون کرنے کو کہے۔

3. ہم سے ملنے آئیں

آپ ہمارے دفتروں میں آ سکتے ہیں۔ ہمارے دفتر میلبرن اور ریجنل وکٹوریا میں ہیں۔ ہمارے دفتروں کے پتے دیکھیں۔

وکیل سے بات کرنے کے لیے آپ کو اپائنٹمنٹ لینی ہو گی۔

ہمارے دفتروں میں ریمپ یا لفٹ مہیا ہے اور یہاں مددگار جانوروں کو بھی ساتھ لایا جا سکتا ہے۔

جب آپ ہم سے رابطہ کریں تو کیا ہوتا ہے

ہم آپ سے سوالات پوچھیں گے۔ اس طرح ہمیں یہ طے کرنے میں مدد ملتی ہے کہ ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔

آپ ہمیں جو کچھ بتاتے ہیں، وہ سب راز میں رہتا ہے۔ آپکی اجازت کے بغیر ہم آپ کی بتائی ہوئی باتیں کسی اور کو نہیں بتائیں گے۔

ہم بہت سے قانونی مسائل کے لیے مدد کر سکتے ہیں۔ اگر ہم آپ کے سوالات کا جواب نہ دے سکتے ہوں تو ہم آپ کو کسی ایسے شخص کی رابطہ تفصیلات دیں گے جو جواب دے سکتا ہو۔ یہ کوئی کمیونٹی لیگل سنٹر یا پرائیویٹ وکیل ہو سکتا ہے۔

ہم کیسے مدد کر سکتے ہیں

قانونی معلومات اور مشورہ

ہم قانون اور آپ کو حاصل مواقع کے بارے میں آپ کو بتا سکتے ہیں۔

شاید ہم:

  • آپ کو معلومات بھیج سکتے ہوں
  • عدالت میں جانے سے پہلے آپ سے بات کر سکتے ہوں
  • دوسری خدمات اور مدد کے لیے آپ کا رابطہ کروا سکتے ہوں
  • خطوط لکھ سکتے ہوں
  • عدالت میں آپ کی طرف سے بات کر سکتے ہوں۔

یہ اس پر منحصر ہے:

  • آپ کا قانونی مسئلہ
  • آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں۔

ان صورتوں میں شاید ہم آپ کو زیادہ مدد دے سکیں:

  • آپ کو انگلش بولنے میں مشکل ہو
  • آپ کو کوئی معذوری یا ذہنی صحت کا مسئلہ ہو
  • آپ ایبوریجنل اور/یا ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر ہوں۔

ہمارے ساتھ بات کرنے کے لیے ہم آپ کو مدد دلا سکتے ہیں جیسے انٹرپریٹر یا نیشنل ریلے سروس۔

ہم آپ کے ساتھ ان طریقوں سے بات کر سکتے ہیں جن سے آپ کے لیے آسانی ہو۔

ہمیں بتائیں کہ آپ ہم سے کس طرح معلومات لینا چاہتے ہیں۔

Duty lawyers (عدالت میں صرف ایک بار مدد کرنے والے مفت وکیل)

ہمارے duty lawyers وکٹوریا بھر کی عدالتوں میں کام کرتے ہیں۔ یہ کچھ قانونی مسائل کے لیے مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی وکیل نہ ہو تو شاید یہ عدالت والے دن آپ کی مدد کر سکیں۔ اگر آپ عدالت میں جا رہے ہیں اور آپ کے پاس وکیل نہیں ہے تو عدالت سے پوچھیں کہ کیا آپ duty lawyer سے بات کر سکتے ہیں۔ آپ یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ دوسری کونسی خدمات آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

اگر آپ اس وجہ سے مجسٹریٹس کورٹ میں جا رہے ہیں کہ پولیس کے مطابق آپ نے قانون توڑا ہے تو شاید آپ عدالت میں جانے سے پہلے duty lawyer سے بات کر سکتے ہوں۔ ہماری Help Before Court service (عدالت میں حاضری سے پہلے مدد کی سروس) کے بارے میں مزید معلومات لیں۔

اگر آپ فیملی لاء کورٹس میں جا رہے ہیں تو آپ عدالت میں جانے سے پہلے شاید ہماری Family Advocacy and Support Services سے بات کر سکتے ہوں۔

دوسری مدد

ہم آپ کے قانونی مسئلے کے لیے کچھ دوسری قسموں کی مدد بھی دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کا لازمی ذہنی علاج ہو رہا ہے تو Independent Mental Health Advocacy (ذہنی صحت کے لیے خودمختارانہ حمایت) آپ کو سہارا دے سکتی ہے۔

ہماری Independent Family Advocacy and Support چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کے ابتدائی مراحل میں والدین اور بچوں کی اولّین ذمہ داری رکھنے والوں کو سہارا دے سکتی ہے۔

اگر آپ اور آپ کا پارٹنر الگ ہو رہے ہیں تو ہماری Family Dispute Resolution Service (‏عائلی تنازعات کے حل کی سروس) آپ دونوں کو متفق ہو کر معاہدے کرنے کے لیے مدد دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہ بچوں کو کون سنبھالے گا۔

اپنے قانونی مسئلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے

ہماری ویب سائیٹ پر بہت سے مختلف قانونی مسائل کے متعلق معلومات موجود ہیں۔

آپ ویب سائیٹ پر زوم کر کے تحریر کو بڑا کر سکتے ہیں یا سکرین ریڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کے پاس آسان انگلش یا میری زبان میں معلومات ہیں؟

ہمارے پاس کچھ قانونی موضوعات پر مختلف زبانوں اور آسان انگلش میں مفت کتابچے موجود ہیں۔

آپ ہمارے کیٹیلاگ پیج پر ہمارے کتابچے دیکھ سکتے ہیں۔

آپ ہمارے کتابچے وغیرہ پڑھنے کے لیے سکرین ریڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

شکریہ

اس صفحے کو لکھنے میں ہمارے Shared Experience and Support اور Speaking from Experience گروپوں نے مدد دی ہے۔

Updated

Legal Help Chat